لاہور: عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کی نئی میوزک ویڈیو کی ریلیز کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
10 سال بعد عاطف اسلم اور ماہرہ خان ایک ساتھ
ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ گلوکار عاطف اسلم کی نئی میوزک ویڈیو کی ہدایت ممتاز ہدایتکار عدنان قاضی دی ہیں۔
واضح رہے کہ عاطف اسلم اورعدنان قاضی پہلی مرتبہ ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔ عدنان قاضی بطور ہدایتکار اس سے قبل پاکستان کے تقریباً تمام نامور گلوکاروں کی میوزک ویڈیوز کی ڈائریکشن دے چکے ہیں۔
عدنان قاضی نے اس حوالے سے ہم نیوز کو بتایا کہ گلوکار عاطف اسلم کے مداح انہیں آنے والی ویڈیو میں بالکل ایک نئے روپ میں دیکھیں گے اور انہیں ویڈیو بھی پسند آئے گی۔
اریجیت سنگھ نے عاطف اسلم سمیت پاکستانی گلوکاروں کیلئے آواز بلند کر دی
ممتاز گلوکار عاطف اسلم کی اس سے قبل ریلیز ہونے والی میوزک ویڈیو اجنبی میں معروف اداکارہ و ماڈل ماہرہ خان جلوہ گر ہوئی تھیں جسے ناظرین کی جانب سے بے پناہ پذیرائی ملی تھی۔