لتا کی آخری رسومات، شاہ رخ خان مودی کے انتہا پسندوں کے نشانے پر


بھارت کے انتہا پسند فن پربھی وارکرنے سے بازنہ آئے، برصغیر کی عظیم گلوکارہ لتا منگیشکر کی آخری رسومات پربھی مودی کےانتہا پسند بازنہ آئے، شاہ رخ کی پھونک کوتھوک قراردے کر تنقید شروع کر دی۔

بالی ووڈ کے بادشاہ لتا کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے پھول لے کر آئے، اور انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا، ان کے آخری دیدار کے موقع پر شاہ رخ خان نے ہاتھ جوڑنے کی بجائے  دعا کی طرح ہاتھ بلند کیے اور اس کے بعد پھوک ماری جسے انتہا پسند ہندووں نے تھوک بنا دیا۔

کہا شاہ رخ نے لتا جی پر تھوک پھینکا ہے جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کرنا چاہیے۔ تاہم کئی صارفین شاہ رخ کے حق بھی سامنے آ گئے اور کہا کہ تنقید کرنے والے خود زہر تھوک رہے ہیں۔

 

گزشتہ روز لتا منگیشکر 92 سال کی عمر میںدنیا چھوڑ گئیں، ان کی آخری رسومات ممبئی کے شیوا جی پارک میں ادا کی گئیں۔ سروں کی ملکہ اور بلبل ہند کے نام سے معروف لتا منگیشکر کی آخری رسومات مہاراشٹرا کی جانب سے دیے گئے گارڈ آف آنر کے بعد ادا کی گئیں۔ عظیم گلوکار کی آخری رسومات ان کے بھتیجے نے ادا کیں۔

یہ بھی پڑھیں: لتا منگیشکر کی اخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

لتا منگیشکر کی آخری رسومات بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی، بالی وڈ اداکاروں عامر خان اور شاہ رخ خان سمیت معروف کرکٹرسچن ٹنڈولکر کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


متعلقہ خبریں