پی ایس ایل7، لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی


کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کے میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو پہلے بیٹںگ کی دعوت دی۔

لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 175 رنز کا ہدف دیا تھا اور لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رنز سے شکست دے دی۔

لاہور قلندرز کے اوپنر بلے بازوں نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا، فخر زمان اور عبداللہ شفیق نے 81 رنز کی شرکت داری قائم کی۔ عبداللہ شفیق 24 گیندوں پر 44 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ فخر زمان بھی زیادہ دیر تک ٹیم کو سہارا نہ دے سکے اور 38 رنز پر شاداب کی گیند کا شکار بنے۔

اس دوران مڈل آرڈر لڑکھڑا گیا اور ایک بعد ایک بلے باز پویلین لوٹ گیا۔ محمد حفیظ 5، کامران غلام ایک، فل سالٹ 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تاہم ڈیوڈ ویزے اور ہیری بروک نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھایا۔

ڈیوڈ ویزے 20 رنز بنا کر پویلین لوٹے اور بروک کی اننگز 37 رنز پر ختم ہوئی۔ شاہین شاہ آفریدی 4 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ حارث رؤف صفر پر آؤٹ ہوئے، راشد خان 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 174 رنز بنائے جبکہ شاداب خان اور وقاص مقصود نے 4، 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔


متعلقہ خبریں