حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بات کا اعلان وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کیا ہے۔

احساس ہے مہنگائی کی وجہ سےتنخواہ دار طبقہ مشکل میں ہے، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم نے اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں13 روپے 39 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان

شہباز گل کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول 11 روپے اور ڈیزل 14 روپے فی لیٹر بڑھانے کی سمری کو منظور نہیں کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اس حوالے سے کہا ہے کہ عوام کو مہنگائی سے بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

ٹماٹر، لہسن، دالیں، گھی اور خوردنی تیل سمیت 17 اشیا مہنگی ہو گئیں

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ حکومت بڑھتی ہوئی قیمت کا بوجھ اپنے اوپر لے گی اور عوام کو اس سے بچانے کی کوشش کرے گی۔


متعلقہ خبریں