’عمران خان ایک کھلاڑی رہے مگر ان کے دور میں کھیلوں کیلئے کوئی کام نہ ہوا‘

Muhammad Hafeez

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ بطور اسپورٹس مین ہمارا ساتھی وزیراعظم کہ عہدے پر فائز ہوا مگر ان کے دور میں اسپورٹس کے لیے کچھ نہیں ہو رہا۔

نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کا بہت بڑا مداح ہوں اور ہمیشہ رہوں گا، اگر ان کے ہوتے ہوئے کھیلوں میں بہتری نہیں آئی تو پھر کیسے آئی گی۔

محمد حفیظ نے کہا کہ میں حیران اور پریشان ہوں کہ وزیراعظم عمران خان کے دور میں کھیلوں کا کلچر پیدا نہیں ہوا۔

حفیظ نے ریٹائرمنٹ کیوں لی؟ شاہد آفریدی کا اہم انکشاف

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ویلفیئر اسٹیٹ نہیں ہے، آسٹریلیا اور انگلینڈ ایک ویلفیئر اسٹیٹ ہیں، احسان مانی اور وسیم خان کے دور میں کوئی کام نہ ہوا۔ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ نے ہمیں عمران خان، وسیم اکرم اوردیگر کھلاڑی دیئے، اسی نظام کو بہتر کرنے کی ضرورت تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس معاملے کو لے کر وزیراعظم عمران خان کے پاس گئے تھے اور بات کی تھی ۔


متعلقہ خبریں