پاکستان کی قومی سلامتی پر دنیا نے بہت باتیں کیں، معید یوسف


اسلام آباد: مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان کی قومی سلامتی پر دنیا نے بہت باتیں کیں۔

مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تمام پالیسز اعلیٰ معیار کی ہیں اور نیشنل سیکیورٹی پالیسی مکمل کرنے میں لمبا عرصہ لگا۔

انہوں نے کہا کہ ہر شعبے کی اپنی سیکیورٹی پالیسیز ہیں اور تعلیم کا قومی سلامتی سے براہ راست تعلق ہے۔ ہم نے پوری دنیا کی پالیسیاں دیکھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کے پاس جانا مجبوری ہے، شرائط ماننا پڑتی ہیں، وزیر اعظم

معید یوسف نے کہا کہ پاکستان میں قومی سلامتی پر کافی بحث چلی اور ہماری قومی سلامتی پر دنیا نے کافی باتیں کیں تاہم ہر شعبے کی اپنی سیکیورٹی پالیسیز ہیں۔


متعلقہ خبریں