فواد چوہدری،فرخ حبیب،واوڈا اورصداقت عباسی کی نااہلی کی درخواست پرفیصلہ محفوظ


اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کی فیملی کی جانب سے وزیراطلاعات فواد چوہدری سمیت 4 حکومتی رہنمائوں کی نااہلی کی درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ شبہ ظاہرکیا گیا ہے کہ اس عدالت کا کوئی بینچ دبائو میں بنا، بتائیں کون سا بینچ دبائو میں بنا؟ یہ ایک تھیم ہے جس کے تحت ساری چیزیں چل رہی ہیں۔

رانا شمیم کی بہو، پوتے اورپوتی نے وزیراطلاعات فواد چوہدری، فرخ حبیب، فیصل واوڈا اور صداقت عباسی کی نااہلی کےخلاف درخواست دائرکررکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رانا شمیم توہین عدالت کیس، فرد جرم کی کارروائی مؤخر

دوران سماعت درخواست گزاروں کی جانب سے رانا شمیم کے بیٹے احمد حسن رانا ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ کا کہنا تھا کہ کیا کوئی ثبوت ہے کہ اپیلوں پر بنچ دبائومیں بنا۔

جن کی اپیلیں ہیں کیا انہوں نے اس عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا، کیا رانا شمیم نے آپکو یہ درخواست دائر کرنے کا کہا کہ استدعا ساری یہ ہے کہ رانا شمیم کی ہتک عزت ہوئی۔


متعلقہ خبریں