اپوزیشن کا اموات پر سیاست کرنا بدقسمتی ہے، فواد چوہدری

پیپلزپارٹی جیسی بڑی سیاسی پارٹی کو زرداریوں نے ٹکے ٹوکری کردیا، فواد چودھری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ دو روز میں لاکھوں افراد کے مری آنے سے بحران پیدا ہوا، اپوزیشن کا اموات پر سیاست کرنا بدقسمتی ہے۔

لاہور میں وزیر تعلیم شفقت محمود کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے چھٹی مناتے ہوئے بے حسی کی سیاست کی جب کہ شاہد خاقان اپنے حلقے کے بجائے پنڈی میں بیٹھ کر تنقید کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کنوئیں کی مینڈک ہے، جو بھی ہو انہوں نے صرف چلانا ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ ایک ہفتے سے لوگوں کو مری کے سفر سے روک رہی تھی، جتنا بھی انتظام کر لیں، اتنے زیادہ لوگ آئیں گے تو مشکل پیدا ہو گی۔

فواد چودھری نے کہا کہ تمام انتظامیہ سمیت فوج کو بھی طلب کرلیا گیا ہے، ایکسپریس وے تقریباً کلیئر ہوگیا ہے، نتھیا گلی کی سائیڈ سے خیبر پختونخوا حکومت نے بھی تمام راستے کھول دیئے ہیں۔

حکومت نے مہنگائی کے توڑ کے لیے منصوبہ تیار کر لیا، فواد چودھری

انہوں نے کہا کہ 48گھنٹے سے کم وقت میں لاکھوں لوگ مری میں داخل ہوئے، مری سمیت تمام بلائی علاقوں میں بہت زیادہ رش ہے، مزید جگہ موجود نہیں ہے، سب سے اپیل کرتا ہوں کہ اب مزید لوگ بلائی علاقوں کا رخ نہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ مری میں میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں پوری قوم شریک ہے، کسی بھی سیاحتی مقام پر اتنی زیادہ تعداد میں لوگ پہنچیں تو مسائل تو ہوتے ہیں۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ابھی صبر کریں، اور غلط ایفیڈیوٹ دینے پر جیل جائیں، آئندہ ہفتے شہباز شریف کیخلاف کیس دائر کرینگے، وہ اپنی سیٹ کی فکر کریں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کو سزا ہو چکی ہے، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف بھی مقدمات داخل ہو چکے ہیں، بڑی بڑی مچھلیاں باہر ہو چکی ہیں، آئندہ انتخابات میں یہ لیڈرشپ نہیں ہو گی۔


متعلقہ خبریں