شوکت ترین، شیخ رشید اور اسد عمر سمیت دیگر وزرا نے کتنا ٹیکس ادا کیا؟

شوکت ترین، شیخ رشید اور اسد عمر سمیت دیگر وزرا نے کتنا ٹیکس ادا کیا؟

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے ٹیکس کے ذریعے قومی خزانے میں دو کروڑ 66 لاکھ 27 ہزار روپے جمع کرائے ہیں۔

250 روپے ٹیکس؟ کس رکن اسمبلی نے ادا کیا

ہم نیوز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری کردہ پارلیمنٹیرینز کی ٹیکس ڈائریکٹری میں  بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے 2019 میں دو کروڑ 66 لاکھ 27 ہزار روپے ٹیکس کی مد میں ادا کیے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے ٹیکس کی مد میں 42 لاکھ  72 ہزار426 روپے ادا کیے ہیں جب کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فوادچودھری نے ایک لاکھ 36 ہزار روپے سے زائد ٹیکس دیا ہے۔

وزرائے اعلیٰ نے ٹیکس کے ذریعے قومی خزانے میں کیا جمع کرایا؟

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ ٹیکس ڈائریکٹری کے تحت پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ٹیکس کی مد میں 8 لاکھ 51 ہزار روپے سے زائد ادا کیے ہیں۔

اعداد و شمار کے تحت عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے ٹیکس کی مد میں 5 لاکھ 57 ہزار450 روپے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں۔

پی ٹی آئی ایم این اے نجیب ہارون نے سب سے زیادہ ٹیکس ادا کیا

ہم نیوز نے ٹیکس ڈائریکٹری کے حوالے سے بتایا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے ٹیکس کے ذریعے قومی خزانے میں 7 لاکھ 84 ہزار روپے سے زائد کی رقم جمع کرائی ہے۔


متعلقہ خبریں