شادی میں غیر ملکی کرنسی، موبائل فونز اور گرم چادریں نچھاور

شادی میں غیر ملکی کرنسی، موبائل فونز اور گرم چادریں نچھاور

سیالکوٹ: زمیندار کے بیٹے کی شادی میں اہل علاقہ کی موجیں لگ گئیں جس سے وہ خوشی سے نہال ہو گئے ہیں۔

منی لانڈرنگ: نورا فتیحی، جیکولین کا کروڑوں کے تحائف کی وصولی کا اعتراف

ہم نیوز کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے ڈسکہ کے گاؤں کوکل میں اہل علاقہ کی اس وقت موجیں لگ گئیں جب مقامی زمیندار کے بیٹے کی شادی کے موقع پر دولھا والوں نے مقامی پیسوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی کرنسی، موبائل فونز اور گرم چادریں بھی نچھاور کیں۔

باراتیوں کی جانب سے لٹائے جانے والے قیمتی تحائف کو سمیٹنے کے لیے لوگوں کا ہجوم لگ گیا جنہوں نے پوری محنت اور تندہی سے تحائف لوٹے۔

اس موقع پر کسی کے ہاتھ  غیر ملکی کرنسی آئی، کسی کو موبائل فون ملا، کسی کو گرم چادر ملئ تو کوئی ملکی کرنسی ہی لوٹ کر نہال ہو گیا۔

دلہن سے بات کرنا منع، شادی میں شرکت کیلئے انوکھی شرائط

ہم نیوز کے مطابق مقامی زمیندار کے قریبی افراد کا کہنا ہے کہ انہوں ںے اپنی خوشی کی تقریب کو یادگار بنانے کے لے کچھ مختلف اور منفرد تحائف دینے کی کوشش کی ہے۔


متعلقہ خبریں