خیبر: لنڈی کوتل بازار کے قریب گٓاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
خیبرپختونخوا میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات مارچ میں کرانیکا فیصلہ
ہم نیوز نے علاقہ پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ نامعلوم مسلح ملزمان نے لنڈی کوتل بازار کے قریب گاڑی پر فائرنگ کی جس کے باعث چار افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ تین زخمی ہوئے ہیں۔
فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس، تفتیشی و امدادی ادارے کے کارکنان فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئے اور انہوں نے زخمیوں کو نزدیکی اسپتال منتقل کیا۔
پولیس اور دیگر تفتیشی اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوع سے ثبوت و شواہد بھی جمع کیے ہیں جب کہ قرب و جوار کے علاقوں کو سیل کردیا گیا ہے۔ پولیس اہلکار ملزمان کی تلاش میں سرچ آپریشن بھی کر رہے ہیں۔
سیکورٹی نہ پروٹوکول ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے چھاپے، دفاتر کے معائنے،رپورٹس طلب،2 پٹواری معطل
ہم نیوز کو پولیس کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے تحت جاں بحق و زخمی ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔