سال 2021 کی کامیاب فلمیں


سال 2021 کو الوادع کہنے کا وقت آگیا، اس سال وہ فلمیں جو 2020 میں کورونا کی وجہ سے ریلیز نہیں ہو سکی تھیں وہ ریلیز ہوئیں اور کامیاب بھی رہیں۔

اسپائیڈر مین 17 دسمبر کو ریلیز ہوئی اور دس دنوں میں سال کی سب سے کامیاب فلم بن گئی ، 180 ارب روپے کا بزنس کرلیا۔

2020 میں ریلیز نہ ہونے والی فلم’’نو ٹائم ٹو ڈائی‘‘ 2021 میں ریلیز کر دی گئی، جس کا جادو دنیا بھر پر چھا گیا۔

ڈینیل کریگ کی جیمز بانڈ کے کردار میں آخری فلم نے 28 ارب روپے سے زائد کا بزنس کیا۔

اس سال گاڑیوں کی خوفناک ریس اور ایکشن کا طوفان بھی آیا، بدلے کی آگ میں جلتے خطروں کے کھلاڑی ون ڈیزل کی واپسی ہوئی، فلم فاسٹ اینڈ فیوریئس 9 نے 31 ارب کا بزنس کیا۔

مارول کے سُپر ہیروز کا جادو بھی خوب چلا ، ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلمایٹرنلزنے 29 ارب روپے سے زائد کا بزنس کیا۔

اداکارہ اسکارلٹ جوہانسن کی ایکشن سے بھرپورفلم بلیک ویڈو نے بھی دھوم مچائی، مارول اسٹوڈیوز کی فلم  33 ارب روپے کمانے میں کامیاب رہی۔

2021 میں خونخوار وینم کی واپسی ہوئی، مارول کامک سیریز پر مبنی امریکی سائنس فکشن فلموینم ٹونے 38ارب کا ریکارڈ بزنس کیا۔

انسانوں کے خاتمے کے بعد اپنی بقا کی جدوجہد کرنے والے خاندان کی کہانی۔ آ کوائٹ پلیس 29 ارب روپے کمانے میں کامیاب ہوئی۔


متعلقہ خبریں