اسلحہ لائسنس کا اجرا آن لائن کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد میں اومیکرون کے 14 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے اسلحہ لائسنس کے اجرا کو آن لائن کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی وہ مشہور شخصیات جو 2021 میں انتقال کر گئیں

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد کی انتظامیہ نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلحہ لائسنس کے اجرا میں نادرا کی خدمات حاصل کی جائیں گی جس سے انسانی غلطیوں کا احتمال نہیں ہو گا۔

اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اس دوران اسلحہ لائسنس کا اجرا عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔

اسلام آباد: اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ، انتظامیہ کی تصدیق

ہم نیوز کے مطابق نوٹی فکیشن کے تحت اسسٹنٹ کمشنر شالیمار کو اسلحہ لائسنس کا آڈٹ کرنے کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں