لاہور ہائیکورٹ نے تحفظ والدین آرڈیننس 2021 کے قانون پر فیصلہ سنا دیا،والدین کو گھر سے نکالنے پر بیٹا یا بیٹی کو ایک سال قید اور جرمانہ ہو سکتا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق اولاد کرائے کے گھر میں رہ رہےہویا وہ مالک ہوں، والدین کو گھر سے نکالنا جرم تصور ہو گا۔
والدین اپنی اولاد کو اپنے گھر سے کبھی بھی نکال سکتے ہیں،والدین کے نکالنے پر بیٹا یا بیٹی کو 7 دن میں گھر خالی کرنا ہو گا ورنہ ایک ماہ کی سزا ہو سکتی ہے۔
لاہورہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر اور اپلیٹ کورٹ کے فیصلے کالعدم قرار دے دیئے، عدالت نے ڈپٹی کمشنر کو عدالتی فیصلے کی روشنی میں قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت بھی کی ہے۔