بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

ہربھجن سنگھ

بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، بھارتی سپنر نے تمام فارمیٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہربھجن نے اس بات کی تصدیق ٹوئٹر پر کی، انہوں نے لکھا کہ ہر اچھی چیز کا ایک اختتام ہوتا ہے، اور آج میں اس کھیل کو خیرباد کہہ رہا ہوں جس نے مجھے زندگی میں سب کچھ دیا۔

انہوں نے لکھا کہ 23 سالوں کے اس سفر کو یاد گار بنانے والوں کو شکریہ ادا کرتا ہوں۔ یاد رہے ہربھجن ٹیسٹ میچ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے بھارتی بالرہیں۔


ہربھجن سنگھ انیل کمبلے، کپل دیو اور آشوین کے بعد ملک کے چوتھے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر ہیں۔ 40 سالہ ہربھجن نے ہندوستان کے لیے 103 ٹیسٹ، 236 ون ڈے اور 28 ٹی ٹوئنٹی کھیل کر اپنے کیریئر کا اختتام کیا۔

ہربھجن نے 1998 میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میں ٹیم کے لیے ڈیبیو کیا، اور 2007 اور 2011 میں ورلڈ کپ ٹی 20 ٹیم میں ہندوستان کے فاتح اسکواڈ کا حصہ تھے۔

ہربھجن سنگھ نے بھارت کی طرف سے 2016 میں آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا۔ اس کے بعد وہ صرف آئی پی ایل کھیل رہے تھے۔ رواں سال آئی پی ایل میں انہوں نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کی۔

 


متعلقہ خبریں