بلوچستان اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، چار ارکان کی شرکت پر پابندی

بلوچستان کابینہ میں اختلاف کی خبروں کی تردید | urduhumnews.wpengine.com

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران شدید ہنگامہ آرائی ہوئی جبکہ حزب اختلاف کی جانب سے بجٹ کی کاپیاں پھاڑ دی گئیں۔

رکن اسمبلی شاہدہ رؤف عطا کی زیرصدارت بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی مشیر خزانہ ڈاکٹر رقیہ ہاشمی کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث شروع  کی گئی تو حزب اختلاف کی جانب سے حکومتی ارکان کی غیر حاضری اور کورم پورا نہ ہونے پر شدید احتجاج کیا گیا، قائد حزب اختلاف عبدالرحیم زیارت وال نے کہا کہ کورم پورا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

پشتونخوا میپ کے ارکان سید لیاقت آغا اور مصطفیٰ ترین نے بجٹ کی کاپیاں پھاڑ دیں اور اسمبلی سے واک آؤٹ کر گئے۔ حزب اختلاف اور حکومتی ارکان کے درمیان تلخ  کلامی کے باعث ایوان مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگا۔

مشیر خزانہ رقیہ ہاشمی نے ایوان میں 19 مطالبات زر پیش کیے جو کثرت  رائے سے منظور کر لیے گئے۔

اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی اور تلخ کلامی کی وجہ سے پینل آف دی چیئرپرسن نے چار ارکان اسمبلی کے جاری سیشن میں شرکت پر پابندی عائد کردی جن میں پشتونخوا میپ کے عبیداللہ بابت، مصطفیٰ ترین، نصراللہ زہری اور سید لیاقت آغا شامل تھے۔


متعلقہ خبریں