درآمدی گیس صارفین کو دینا شروع کردیں تو کمپنیاں دیوالیہ ہو جائیں گی، حماد اظہر

غربت میں اضافہ ہوا، جھوٹ ہے، کورونا کے دوران بھی غربت میں کمی آئی تھی: حماد اظہر

اسلام آباد: وفاقی وزیرتوانائی حماد اظہر نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ درآمدی گیس صارفین کو دینا شروع کردیں تو کمپنیاں دیوالیہ ہو جائیں گی۔

نان ایکسپورٹ صنعتوں کو کل سے گیس سپلائی تا حکم ثانی بند کرنیکا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر حماد اظہر نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سردیوں میں گیس کی قلت کا ایل این جی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 15 سالوں سے گیس کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن موجودہ دور میں ایل این جی خریدنے یا نہ خریدنے کا بیانیہ بن گیا ہے۔

ہوشیار: گیس کی قیمت پیٹرولیم پالیسی کے مطابق طے کرنے کی ہدایت

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ ملک میں 1950 کے بعد سے گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں اس مسئلے کو درست طریقےسے بیان نہیں کیا گیا۔

حماد اظہر کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گیس کے مسئلے پرقانون سازی کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی اوردرآمدی گیس کی اوسط قیمت کے لیے قانون سازی کرنا چاہتے ہیں۔

سوئی سدرن گیس کمپنی: بائیوگیس کا منصوبہ شروع کرنیکا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہرنے کہا کہ ایل این جی کے نئے ٹرمینلز لگانے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرمینلز گیس پائپ لائنز سے صارفین کو گیس فراہم کرسکیں گے۔


متعلقہ خبریں