خیبرپختونخوا: ایک شخص کی دونوں بیویاں انتخابی میدان میں


خیبر پختونخوا میں سیاست،اتفاق اور اتحاد کی انوکھی کہانی سامنے آ گئی جس میں بلدیاتی انتخاب میں دو سوتن ایک ساتھ میدان میں ایک دوسرے کیلئے ووٹ کی مہم چلاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

بی بی سی اردو کے مطابق اس انوکھی کہانی کے انتخابی پوسٹر میں دونوں بیویوں کو نام سے نہیں زوجہ اول اور زوجہ دوم سے متعارف کرایا گیا ہے۔

دونوں کا انتخابی نشان بالٹی ہے ، دونوں سوتنیں ایک دوسرے کیلئے انتخابی مہم بھی چلارہی ہیں۔ پوسٹر میں نظر آنے والے اشفاق حسین کی ایک تیسری شادی بھی تھی لیکن ان کی وہ بیوی انتقال کر چکی ہیں۔

یہ انتخابی معرکہ مردان کی یونین کونسل پلو ڈھیری میں جاری ہے۔اشفاق حسین کا آج کل اپنے دوستوں کے ساتھ حلقے میں جاتے ہیں اور اپنی بیویوں کے لیے ووٹ مانگتے ہیں جب کہ دونوں خواتین امیدوار ایک ساتھ علاقے میں گھر گھر جا کر ووٹ مانگتی ہیں۔

کارکنان اختلافات بھلا کر ضمنی الیکشن کی تیاری کریں، آصف زرداری

اشفاق حسین کے خاندان میں ان کے 13 بچے بھی شامل ہیں، انن کی ایک بیوی جنرل کونسلر اور دوسری بیوی خواتین کے لیے مختص نشست پر انتخاب میں حصہ لے رہی ہیں۔

ان سے جب پوچھا گیا کہ وہ خود انتخابات میں حصہ نہیں لے رہے تو ان کا کہنا تھا کہ وہ صوبائی یا قومی اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑیں گے۔


متعلقہ خبریں