لوگ ہاتھ اٹھا کر حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیں، شہباز شریف


لاہور: اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی احتساب عدالت میں گفتگو، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں اتنی قیامت خیز مہنگائی نہیں آئی جتنی اب ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اس مہنگائی نے ہر گھر کو تباہ حال کردیا ہے، لوگ ہاتھ اٹھا کر حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ لوگ ایک وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں، قوم ایسی صورت حال میں ہے جس سے خوف آتا ہے، یہاں تک کہ بچوں کے دودھ اور ادوایات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف اب جیل نہیں جائیں گے، مریم اورنگزیب

شہباز شریف منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کے لیے آج احتساب عدالت لاہورمیں پیش ہوئے۔ انہوں نے احتساب عدالت لاہور میں حاضری مکمل کروائی جبکہ حمزہ شہباز عدالت میں پیش نہ ہوئے ان کی جانب سے ان کے وکیل نے حاضری کی استثنیٰ کی درخواست دائر کرائی۔

وکیل کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز رشتے دار کی شادی کی تقریب کےلیے اسلام آباد میں ہیں، لاہورموٹروے بند ہونے کے باعث حمزہ شہباز پیش نہیں ہوسکتے۔


متعلقہ خبریں