سلمان خان کاکنسرٹ ، ہزاروں افراد کی شرکت


 بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کا سعودی عرب میں میوزک کنسرٹ ہوا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔


سلمان خان  نے ریاض  کے سیاحتی مقام بولیورڈ ریاض سٹی میں کنسرٹ کیا  اور کئی گانوں پر پرفارم کیا۔

کنسرٹ میں بالی وڈ سپر اسٹار کے علاوہ  شلپا شیٹی اور دیگر نے مختلف گانوں پر پرفارم کیا۔

کنسرٹ میں پرفارمنگ کے بعد سلمان خان نے اپنے مداحوں کو پیغام دیا اور آئندہ بھی آنے کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ خوش رہیں اور اپنا خیال رکھیں۔


سلمان خان نے کہا کہ  سب پیار محبت سے رہیں اور محنت سے کام کریں۔

ایک طرف سلمان خان کنسرٹ تھا تو دوسری طرف ممبی کے تاج لینڈ میں وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی کا استقبالیہ منعقد ہو رہا تھا۔


متعلقہ خبریں