نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹس کے شرح منافع میں 2.40 فیصد تک اضافہ

National Savings

اسلام آباد: نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹس کے شرح منافع میں 2.40 فیصد تک اضافہ کردیا گیا ہے۔

شرح مبادلہ میں استحکام سے اسٹیٹ بینک  کا خسارہ منافع میں تبدیل

ہم نیوز کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹس کے شرح منافع میں 2.04 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جب کہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹس کا شرح منافع بڑھا کر 10.80 فیصد کردیا گیا ہے۔

اس ضمن میں ہم نیوز نے بتایا ہے کہ ڈیفنس سرٹیفکیٹس کے شرح منافع میں 1.61 فیصد اضافہ ہوا ہے جب کہ ڈیفنس سرٹیفکیٹس کے شرح منافع کو بڑھا کر 10.98 فیصد کردیا گیا ہے۔

حکومت نے نیشنل سیونگ اسکیمز پر منافع کی شرح کم کردی

ہم نیوز کے مطابق اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس کے شرح منافع میں 2.40 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جب کہ اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس کا شرح منافع بھی 10.60 فیصد ہو گیا ہے۔


متعلقہ خبریں