بابر اعظم نے بالنگ میں بھی کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا


پاکستانی کپتان بابر اعظم نے بالنگ میں بھی کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے،  کوہلی اپنے کیریر میں ایک بھی ٹیسٹ وکٹ نہیں لے سکے اور بابر نے یہ کارنامہ بنگلا دیش کیخلاف سر انجام دے دیا۔

بابر اعظم نے ایک کلینڈر ائیر میں سب سے زیادہ 19 ٹی ٹوئنٹی ففٹیز بنائی ہیں جبکہ کوہلی کا اٹھارہ نصف سنچریوں کا ریکارڈ تھا۔

بابر نے اس سے پہلے افغانستان کے خلاف میچ میں کوہلی کا ٹی ٹوئنٹی میں بطور کپتان تیز ترین ہزار رن بنانے کا ریکارڈ توڑا تھا۔ کوہلی نے بطور کپتان 30 اننگ میں ہزار رن اسکور کیے، بابر نے یہ سنگ میل صرف 26 اننگ میں حاصل کرلیا۔

بابر اعظم نے بطور کپتان زیادہ ففٹیز کے مقابلے میں بھی کوہلی کو پیچھے چھوڑ چکے ہیں، بابر اعظم نے صرف 27 اننگز میں 14 ففٹیز بنائیں جبکہ کوہلی نے 44 اننگز میں 13 ففٹیز بنا رکھی ہیں۔

یہی نہیں کچھ مہینے پہلے بابر نے ٹی ٹوئنٹی میں کوہلی سے تیز ترین2 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ بھی چھین لیا تھا، بابر نے یہ اعزاز صرف 52 اننگ میں حاصل کیا جبکہ کوہلی نے یہ ریکارڈ 56 اننگ میں بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈھاکہ ٹیسٹ، بابر اعظم نے اپنے کیریئر کی پہلی وکٹ لے لی

نمیبیا کے خلاف ففٹی بنا کر بابر اعظم ایک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں تین ففٹیز بنانے والے پہلے کپتان بھی بن گئے ہیں۔

کوہلی نے ون ڈے میں مسلسل تین سینچریاں 30 سال کی عمر میں بنائی جبکہ بابر نے یہ تیزی صرف22 سال کی عمر میں دنیا کو دکھا دی۔

بابر اعظم مین آف دی سیریز بننے میں بھی کوہلی سے آگے ہیں۔ کوہلی نے 7 بار مین آف دی سیریز کیلئے 38 سیریز کھیلیں اور ہمارے بابر اعظم صرف 22 سیریز میں 5 بار مین آف دی سیریز قرار پاچکے ہیں۔

ون ڈے انٹرنیشنلز میں بابر نے 2 ہزار رن صرف45 اننگ میں بنائے، کوہلی نے یہ سنگ میل 53 اننگ میں پورا کیا تھا۔

ٹی ٹوئنٹی میں ریکارڈ کے مطابق کوہلی کے ایک میچ میں تین چوکے بنتے ہیں۔ جبکہ بابر اعظم کی شرح فی میچ چار چوکے ہیں۔ اب تک بابر کے کھیلے گئے 64 میچز کا موازنہ کیا جائے تو بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی میں ففٹیز کے مقابلے میں بھی کوہلی سے تیز ہیں۔

کسی ایک ٹی ٹوئنٹی میچ میں بابر اعظم نے 15 چوکے لگائے ہیں کوہلی اب تک سب سے زیادہ 11 چوکے لگا پائے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی میں بابر اعظم کی بطور کپتان یا بیٹس مین سینچری کھاتے میں ہے ، کوہلی ابھی تک ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں سینچری بنانے میں ناکام رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی سے ٹی 20 کے بعد ون ڈے کی کپتانی بھی گئی

بابراعظم ون ڈے میں بھی کوہلی سے کئی بیٹنگ ریکارڈ ایک ایک کر کے اسی طرح چھین رہے ہیں جیسے کوہلی نے عظیم ٹنڈولکر کے ریکارڈز اپنے نام کیئے تھے۔

بابر اعظم نے اپنے ون ڈے کیریئر میں اب تک 83 میچز کھیلے ہیں اگر ان 83 میچز کو کوہلی کے ابتدائی 91 اور ٹنڈولکر کے ابتدائی 90 میچز کے ساتھ بینچ مارک بنایا جائے تو بابر اعظم دونوں عظیم بیٹرز سے کئی میدان میں آگے نظر آتے ہیں۔

بابر اعظم نے اب تک 3985 رن اسکور کیے کوہلی نے ابتدائی 91 ون ڈے میں 3886 رنز اسکور کیے یعنی میچز بھی بابر سے زیادہ کھیلے اور رن بھی کم بنائے ٹنڈولکر کا تو اس دوڑ میں نمبر تیسرا رہا کیونکہ انھوں نے صرف 2768 رن اسکور کیے تھے۔

فی میچ ایورج کی بات ہوبابر یہاں بھی تاج پہن کر آگے ہیں کیوںکہ ان کی ایورج 56 رن سے زیادہ کوہلی کی 51 رن فی میچ اور ٹنڈولکر کی صرف 35 رن فی میچ ہے۔

ٹنڈولکر سینچریز کے شہنشاہ اور کوہلی شہزادے ہیں لیکن جلد ہی کوہلی اپنی رفتار سے ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ جائیں گے لیکن یہاں بھی مغل اعظم بابر اعظم ابتدائی میچز کے اعداد و شمار میں دونوں سے آگے ہیں۔

بابر نے اب تک 14 کوہلی نے 91 ونڈے تک 13 اور ٹنڈولکر نے تو صرف 3 سینچریاں بنا رکھی تھیں۔ ففٹیز کے مقابلے میں ٹنڈولکر اور کوہلی دونوں کا پلڑااکیس اکیس ففٹیاں بنا کر بابرکی 17 ففٹیوں سے بھاری ہے لیکن بابر ہوسکتا ہے اپنے 90 میچز کھیل کر یہاں بھی دونوں کو پیچھے چھوڑ دیں۔

ون ڈے میں ہی 83 میچز کے نمبرز کے مطابق بابر اعظم نے 360 چوکے ا ور 41 چھکے لگائیں ہیں ، اپنے 83 میچز میں کوہلی چوکوں میں 360 چوکوں سے کم چوکے لگا کر قریب لیکن چھکوں میں صرف 20 چھکے لگا کر بہت دور نظر آئے۔

ٹنڈولکر چوکوں میں ڈھائی سو چوکے لگا کر بابر اور کوہلی سے بہت پیچھے رہے لیکن 24 چھکے لگا کر کوہلی کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب رہے ۔

واضح رہے یہ اعدادو شمار مختلف ویب سائٹ کو کیلکولیٹ کر کر بنائے گئے ہیں جس میں تھوڑی بہت غلطی کا مارجن ہوسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں