ہوشیار: دودھ، دہی، چاول اور دالوں کی قیمتوں میں اضافہ

Milk

لاہور: ضلعی انتظامیہ لاہور نے دودھ، دہی، چاول اور دالوں کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔ قیمتوں میں 10 سے 30 روپے فی کلو تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

تنخواہ دار طبقے کے لیے مہنگائی ہے، فواد چودھری کا اعتراف

ہم نیوز کے مطابق لاہور کی ضلعی انتطامیہ نے دودھ، دہی اور دالوں کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت دال ماش کی فی کلو قیمت 215 سے بڑھا کر 235 روپے مقرر کردی گئی ہے جب کہ دال مسور کی فی کلو قیمت 205 سے بڑھا کر 220 روپے کی گئی ہے۔

گھی، چینی، ٹماٹر، گوشت، آٹا، آلو اور انڈے سمیت 28 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

ضلعی انتطامیہ لاہور نے چاول کی فی کلو قیمت بھی بڑھا کر 115 روپے فی کلو سے 130 روپے فی کلو مقرر کردی ہے۔

پی ڈی ایم کا 23مارچ کو اسلام آباد میں مہنگائی مارچ کرنے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت دہی کی فی کلو قیمت میں 15 روپے کا اضافہ کرکے 135 روپے مقرر کردی گئی ہے جب کہ دودھ کی فی لیٹر قیمت میں بھی 15 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 115 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں