تعصب پر مبنی باتوں کا کراچی کو نقصان ہو گا، سعید غنی کا انتباہ

سندھ کے وزیر محنت سعید غنی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

کراچی: سندھ کے وزیر اطلاعات و نشریات سعید غنی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم جو زبان استعمال کر رہی ہے اس سے الطاف حسین  کی سوچ کی بدبو آرہی ہے۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تعصب پر مبنی باتوں کا سندھ کو بالعموم اور کراچی کو بالخصوص نقصان ہو گا۔

پیپلزپارٹی فنڈز لیتی ہے، تقسیم نہیں کرتی، ضرورت پڑی تو سڑکوں پر نکلیں گے: عامر خان

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے حالیہ بیان پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم ماضی کی طرح نفرت انگیز اور تعصب پر مبنی باتیں کر رہی ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات سعید غنی نے کہا کہ حکومت کے خلاف احتجاج اورتنقید کرنا سیاسی جماعتوں کا حق ہے لیکن وزیراعلیٰ اور سندھ کے لوگوں کے لیے جو الفاظ استعمال کیے گئے ہیں وہ انتہائی غیر مناسب ہیں۔

بلدیاتی انتخابات: ٹاؤن سسٹم لا رہے ہیں، ناصر حسین شاہ

پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ ایم کیو ایم ماضی کی طرح نفرت انگیز اور تعصب پر مبنی باتیں کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ ایم کیو ایم بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ دوبارہ سیاسی چھتری تلے لانے کے لیے اردو بولنے والوں کو ڈرایا جارہا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایم کیو ایم آج دوبارہ نفرتیں پھیلانے کے راستے پر چل پڑی ہے۔

صوبے کا مطالبہ آئینی ہے، کراچی چلتا ہے تو پاکستان پلتا ہے: خالد مقبول

پی پی کراچی کے صدر سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم کراچی سمیت پورے صوبے میں فسادات و غلط فہمیاں پیدا کر کے سیات چمکانا چاہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم بلدیاتی نظام کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں تاکہ نچلی سطح تک اختیارات منتقل ہوسکیں۔


متعلقہ خبریں