شہبازشریف اور مصطفیٰ کمال کا رابطہ: جمہوری قوتوں کو یکجا کرنے پر اتفاق

شہبازشریف اور مصطفیٰ کمال کا رابطہ: جمہوری قوتوں کو یکجا کرنے پر اتفاق

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار نے عوام کا جینا تو درکنار مرنا بھی دشوار بنا دیا ہے۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اہم اعلان کر دیا

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات پی ایس پی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت میں کہی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف اور سابق ناظم کراچی سید مصطفیٰ کمال نے ٹیلی فونک بات چیت میں قومی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے ملک میں مہنگائی کی بدترین صورتحال پر اظہار تشویش کیا۔ انہوں نے ای وی ایم و انتخابی اصلاحات سے متعلق حکومتی اقدامات پر بھی مشاورت کی۔

میاں شہباز شریف نے بات چیت میں کہا کہ عوامی مفاد میں جمہوری قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ  حکومت چل نہیں رہی ہے اور عوام مہنگائی کی آگ میں جل رہے ہیں۔

یہ حکومت رہی تو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے لیےبھی پیسے نہیں ہوں گے،شہباز شریف

ن لیگ کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی مالیاتی شہہ رگ بھی آئی ایم ایف کے کنٹرول میں دے دی گئی ہے۔

پی ایس پی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال نے ٹیلی فونک بات چیت میں کہا کہ عوام کے حق کے لیے عوام دوست قوتوں کے مل کر چلنے پر اتفاق کرتے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق میاں شہباز شریف اور سید مصطفیٰ کمال نے ٹیلی فونک بات چیت میں اس امر پر اتفاق کیا کہ آئندہ مستقبل میں بھی رابطے جاری رکھے جائیں گے اور قومی امور پر مل کر چلیں گے۔

آئی ایم ایف نے6 ملین ڈالر قرض کے بدلے ہمارا سب کچھ لکھوا لیا، چودھری سرور

واضح رہے کہ پی ایس پی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال کی امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق سے بھی ٹیلی فونک بات چیت ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں