حکومت نے رابطہ نہ کیا، پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کا ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان

petrol

پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔

سیکریٹری اطلاعات ایسوسی ایشن نعمان علی بٹ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے تاحال مذاکرات کیلئے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا،حکومت کی زبانی یقین دہانیوں پر مزید بھروسہ مذاق ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں پیٹرول پمپس کی بندش مارجن میں اضافے تک جاری رہے گی، حکومت کی جانب سے سمری ارسال کرنے کا وعدہ 3 نومبر کو کیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت پیٹرول پمپس پر تیل کی فراہمی جاری رکھنے کا جھوٹا دعویٰ کر رہی ہے،ایسوسی ایشن میں شامل تمام پیٹرول پمپس پر تیل کی فراہمی بند ہے۔

ناجائز مطالبات تسلیم نہیں کریں گے، حماد اظہر

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ پی ایس او کے پیٹرول پمپ اس وقت کھلے ہیں جب کہ جلد مزید بھی کھل جائیں گے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بڑی کمپنیوں کے کمپنی آپڑیٹڈ پمپ بھی کھلے ہیں، ڈیلر ایسوسی ایشن سے رابطے میں ہیں، جائز مطالبات کی سمری ای سی سی میں فیصلے کیلئے جمع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول پمپ کی ہڑتال اس وجہ سے نہیں کہ ماضی کی طرح پیسے ختم ہو گئے، حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت عوام کیلئے کم سے کم کرنا چاہتی ہے۔


متعلقہ خبریں