کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے سائنسدانوں کی بڑی کامیابی


کورونا وائرس کا علاج اب چیونگم بھی معاون ثابت ہو سکے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر افراد کے علاج کے لیے سائنسدانوں نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی اور طبی ماہرین نے مریضوں سے وائرس کے آگے منتقلی کی روک تھام کا منفرد طریقہ ایجاد کیا ہے۔

امریکہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک ایسی تجرباتی چیونگم تیار کی گئی ہے جو کورونا کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے معاون ثابت ہو گی۔

ماہرین کی تیار کردہ چیونگم میں ایک ایسا پروٹین موجود ہے جو کورونا وائرس کو قید کر لیتا ہے اور اس طرح یہ چیونگم لعاب دہن میں موجود وائرس کی تعداد کو محدود کر سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پودے سے بنائی گئی دوا کورونا کی تمام اقسام کے خلاف موثر

اس چیونگم سے متاثرہ افراد کے بات کرنے، سانس لینے یا کھانسی سے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملے گی۔ یہ چیونگم ذائقے میں عام چیونگم جیسی ہی ہے اور یہ عام درجہ حرارت پر برسوں خراب نہیں ہو سکتی۔


متعلقہ خبریں