سیاسی جماعتوں سے مخصوص نشستوں کے امیدواران کی فہرستیں طلب


اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ عام انتخابات میں سیاسی جماعتوں سے مخصوص نشستوں کے امیدواران کی فہرستیں طلب کرلی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2018 میں مخصوص نشستوں کے لیے سیاسی جماعتوں سے فہرستیں طلب کرلی ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پہ نامزد امیدواران کی فہرستیں صوبائی الیکشن کمشنرز کے پاس جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لئے فہرستیں ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن یا ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کرائی جا سکتی ہے۔

سیاسی جماعتوں کی تیار کردہ فہرستیں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ تک جمع کرائی جا سکیں گی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن رولز 162 کے تحت سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان کے لی بھی ے درخواستیں طلب کر رکھی ہیں۔ درخواست دینے کی حتمی تاریخ  25 مئی مقرر کی گئی ہے۔

پاکستان میں انتخابی عمل کے ذمہ دار ادارے  نے330 انتخابی نشانات کی فہرستیں تیار کرلی ہیں جن میں پہلی بار انگریزی کے چھ حروف تہجی کوبھی شامل کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں