چند ماہ بعد بجلی کی قیمت بڑھانا پڑ سکتی ہے، حماد اظہر

اگلے چند دن پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے بہت اہم ہیں، حماد اظہر

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ چند ماہ بعد بجلی کی قیمت بڑھانا پڑ سکتی ہے۔

مشیرخزانہ شوکت ترین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حماد اظہر کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرچکے ہیں۔ موسم سرما میں بجلی مہنگی نہیں ہو رہی۔

انہوں نے کہا کہ کرنٹ اکاوَنٹ خسارے میں کمی آئی ہے، جومستقل بنیادوں پر200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرتے ہیں صرف ان کیلئے ٹیرف نہیں بڑھایا۔

اس سے قبل پریس کانفرنس میں شوکت ترین نے کہا کہ پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی ہر ماہ 4 روپے فی لیٹر بڑھانا ہے، اور اسے 30 روپے تک لے کر جانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ تمام معاملات طے پا چکے ہیں، آئی ایم ایف ہمیں 1 ارب ڈالر دے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ٹیکس قوانین میں بہتری اور کاروبار کے لیے آسانی پیدا کرنی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی معاشی ترقی کا سفر جاری ہے۔

شوکت ترین نے کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے ٹیکس ریفارمز جاری رکھنے کا کہا گیا ہے، کورونا کے باوجود معیشت کی بہتری کو آئی ایم ایف نے تسلیم کیا۔

ہوشیار: آئی ایم ایف نے ڈیل سے قبل 5 پیشگی اقدامات کا مطالبہ کردیا

انہوں نے کہا کہ پاورسیکٹرمیں مزید بہتری کی ضرورت ہے، ہمیں 4 روپے ٹیرف بڑھانے کا کہا گیا تھا،میں نے پہلے کہا تھا کہ ٹیرف بڑھانا مسئلے کا حل نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کی ترمیم کی پارلیمنٹ سے منظوری لینا ہو گی، سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانا ہو گی،آئی ایم ایف نے احساس پروگرام کوسراہا ہے۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کو معاشی اصلاحات پرعمل کر کے دکھائے گا، مسئلہ کیپسٹی پیمنٹ کا ہے۔


متعلقہ خبریں