ن لیگ کی مشکلات بڑھ گئیں؟ شہباز شریف کا مبینہ بے نامہ دار گرفتار

ن لیگ کی مشکلات بڑھ گئیں؟ شہباز شریف کا مبینہ بے نامہ دار گرفتار

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف دائر منی لانڈرنگ ریفرنس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ نیب نے دائر ریفرنس کے اشتہاری ملزم علی احمد کو گرفتار کرلیا ہے۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: ن لیگ اور پی پی نے سر جوڑ لیے

ہم نیوز کے مطابق نیب لاہور کی ٹیم نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے میاں شہباز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف دائر منی لانڈرنگ ریفرنس کے اہم اشتہاری ملزم علی احمد کو گرفتار کر لیا ہے۔

نیب کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق اشتہاری ملزم علی احمد گزشتہ دو سال سے مطلوب تھا۔ ملزم 29 نومبر 2020 kw اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کو نیب نے دوران تحقیقات متعدد مرتبہ بیان کے لیے طلب کیا لیکن وہ پیش نہیں ہوا۔

آخر! یہ سب کچھ 19 نومبر سے قبل کیوں کرنا چاہتے ہیں؟ فضل الرحمان

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ گرفتار کیے جانے والے ملزم علی احمد پر شہباز شریف کے بے نامہ دار ہونے کا الزام ہے۔

نیب کی تفتیشی ٹیم گرفتار ملزم علی احمد کو کل جسمانی ریمارڈ کے لیے احتساب عدالت میں پیش کرے گی۔

شہباز شریف کا نام ایک دو نہیں تین چار مرتبہ ای سی ایل میں ڈالیں،ترجمان ن لیگ

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم علی احمد پر مبینہ طور پہ اربوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث رہنے کا الزام ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم وزیراعلی سیکرٹریٹ میں باقاعدہ ملازمت بھی کرتا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں