عدالتوں سے محاذ آرائی نہیں چاہتے، اپنے ادارے کا دفاع چاہتے ہیں، خواجہ آصف

پارلیمنٹ، اسٹیٹ بینک اور منی بجٹ بلز پاس نہ کرے، خواجہ آصف

اسلام ااباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکز رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ صرف سیاستدان ایک دوسرے کو ذبح کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سیاستدان صرف ایک دوسرے کے خلاف کارروائیاں کرتے ہیں۔

صبر سے اپنا فیصلہ اللہ پر چھوڑنے والے سے ڈرنا چاہیئے، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ میں عدالتوں کا احترام کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں سے محاذ آرائی بھی نہیں چاہتے ہیں لیکن اپنے ادارے کا دفاع ضرور چاہتے ہیں۔

ن لیگ کےمرکزی رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ایک شخص کو جتوانے کے لیے میرے قائد نوازشریف اور مریم نواز کو ناحق قید رکھا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کیا ہو رہا ہے؟ اندھے بہرے بن کر نہیں رہ سکتے ہیں۔

اپنی باتوں پر قائم ہوں، سابق چیف جج گلگت بلتستان

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ سابق چیف جج گلگت بلتستان نے بیان حلفی دیا ہے اور جو حلف نامہ آیا ہے اس پر کارروائی شروع ہو گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اس پر خاموش نہیں رہ سکتے ہیں۔

سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم اسلام آباد ہائیکورٹ میں طلب

سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کا قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اقتدار میں بیساکھی کے سہارے نہیں آنا چاہیے۔


متعلقہ خبریں