کورونا: عالمی ادارہ صحت نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

کورونا: عالمی ادارہ صحت نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

جنیوا: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت نے ایک مرتبہ پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے ملیریا کے لیے پہلی ویکسین کی منظوری دیدی

ہم نیوز نے عالمی ادارہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران صرف یورپ میں کورونا کے باعث ہونے والی اموات میں 10 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق اس وقت پوری دنیا میں واحد یورپ وہ خطہ ہے جہاں کورونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

جرمنی: کورونا کی چوتھی لہر شدت اختیار کر گئی

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ پوری دنیا میں کورونا کے 31 لاکھ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق یہ تعداد اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ کورونا کے نئے کیسز میں صرف ایک فیصد اضافہ ہوا ہے۔

کورونا ویکسین لگوانے والی خاتون کروڑ پتی بن گئی

عالمی ادارہ صحت کےمطابق امریکہ، برطانیہ، روس، ترکی اور جرمنی ان ممالک میں شامل ہیں جہاں سب سے زیادہ کورونا کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں