قومی ٹیم نے میچ کے بعد حارث روف کی سالگرہ منائی


 آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سپر 12مرحلے کے آخری میچ میں اسکاٹ لینڈ کو شکست دے کر قومی کرکٹ ٹیم نے خوب جشن منایااور کرکٹر حارث روف کی سالگرہ بھی منائی۔

شارجہ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ جیت کر ٹیم  نے حارث روف کی سالگرہ منائی۔ حارث روف نے کیک کاٹا۔

سالگرہ میں اسکاٹ لینڈ کے کھلاڑی بھی موجود تھے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اسکاٹش کھلاڑیوں کے ساتھ گھل مل گئے اور خوب گپیں لگائیں۔

پی سی بی نے حارث روف کی سالگرہ منانے کی ویڈیو سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔

اسکاٹ لینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستانی کھلاڑیوں اور اسکاٹ لینڈ لینڈ کے کھلاڑیوں کی تصاویر اور ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی ہیں۔


اسکاٹ لینڈ کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی سپورٹس مین شپ کو سراہتے ہوئے تصاویر کے ساتھ ٹویٹ میں لکھا ہے یہ سب سے برتر چیز ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے اپنے آخری گروپ میچ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے اور گروپ میچز میں ناقابل شکست رہنے والی واحد ٹیم بن گئی ہے۔

پاکستان اب  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے مد مقابل ہو گا۔ کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ وہ جیت کا تسلسل ایسے ہی برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔


متعلقہ خبریں