دنیا بھر سمیت بھارت میں ہندو برادری دیوالی کا تہوار منا رہے ہیں، جس میں گھروں کو دیوں سے روشن کیا جا رہا ہے، یہی تہوار بالی ووڈ کے کپور خاندان نے بھی منایا۔
کپور خاندان کی بیٹیاں تہوار پر روایتی لباس میں ملبوس نظر آئیں اور انسٹاگرام میں اپنی تصاویر بھی شئیر کیں۔
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کرشمہ کپور نے پہلی تصویر اپنی بہن کرینہ کے ساتھ شئیر کی جس میں دونوں بہنیں انتہائی خوبصورت نظر آئیں۔
View this post on Instagram
کرشمہ نے پہلی بار کرینہ کپور کے دوسرے بیٹے کے ساتھ بھی اپنی خوبصورت تصویر شئیر کی، جس کے کپپشن میں انہوں نے لکھا یہ بہت اسپیشل دیوالی تھی ان کے ‘جے بابا’ کے ساتھ۔۔
View this post on Instagram
یاد رہے کرینہ کپورکے بڑے بیٹے کا نام تیمور جبکہ چھوٹے کا جہانگیر علی خان ہے جسے پیار سے جے کہا جاتا ہے۔
کرینہ کپور نے بھی دیوالی کے موقع پر اپنی پہلی فیملی تصویر شئیر کی جس میں وہ سیف اور اپنے دونوں بیٹوں کے ساتھ دکھائی دیں۔
اس تصویر میں کرینہ چھوٹے بیٹے کی وجہ سے صیح پوز نہیں دے سکیں، جس پر انہوں نے لکھا کہ یہ دنیا میں واحد ہے جو مجھے تصویر کے لیے پوز سے روک سکتا ہے۔
View this post on Instagram