کرکٹ کی دنیا کا بادشاہ کون ؟


پاکستانی کپتان بابر اعظم اپنی بہترین پرفارمنس سے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے ہر ریکارڈ کا پیچھا کر نے کے ساتھ اسے توڑنے میں بھی مصروف ہیں۔

کوہلی کے کئی ریکارڈز جنھیں توڑنا کچھ برسوں پہلے ایک خواب لگتا تھا وہ اب بیٹنگ کے مغل اعظم پاش پاش کرچکے ہیں۔

بابر نے اس بار کوہلی کے بطور کپتان تیز ترین ٹی ٹوئنٹی میں ہزار رن بنانے کا ریکارڈ توڑا ہے ۔ کوہلی نے بطور کپتان 30 اننگ میں ہزار رن اسکور کیے ، بابر نے یہ سنگ میل صرف 26 اننگ میں حاصل کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان سب سے اوپر ، کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

بابراعظم نے بطور کپتان 14 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں جب کہ بھارتی کپتان کی 13 نصف سنچریاں ہیں۔

کچھ ماہ پہلے بابر نے کوہلی سے بطور بیٹس مین تیز ترین ٹی ٹوئنٹی 2 ہزار رن بنانے کا ریکارڈ بھی چھین لیا تھا، بابر نے یہ اعزاز صرف 52 اننگ میں حاصل کیا جبکہ کوہلی نے یہ ریکارڈ 56 اننگ میں بنایا تھا۔

کوہلی نے ون ڈے میں مسلسل 30 سینچریاں 30 سال کی عمر میں بنائی، جبکہ پاکستانی کپتان بابر نے یہ تیزی صرف22 سال کی عمر میں دنیا کو دکھا دی۔
بابر اعظم مین آف دی سیریز بننے میں بھی کوہلی سے آگے ہیں، کوہلی نے 7 بار مین آف دی سیریز کیلئے 38 سیریز کھیلیں، دوسری طرف بابر اعظم صرف 22 سیریز میں 5 بار مین آف دی سیریز قرار پاچکے ہیں۔

ون ڈے انٹرنیشنلز میں بابر نے 2 ہزار رن صرف45 اننگ میں بنائے، کوہلی نے یہ سنگ میل 53 اننگ میں پورا کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:بابر نے کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ ڈالا

ٹی ٹوئنٹی میں ریکارڈ کے مطابق کوہلی کے ایک میچ میں تین چوکے بنتے ہیں۔ جبکہ بابر اعظم کی شرح فی میچ چار چوکے ہیں۔ اب تک بابر کے کھیلے گئے 64 میچز کا موازنہ کیا جائے تو بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی میں ففٹیز کے مقابلے میں بھی کوہلی سے آگے ہیں۔

ایک ٹی ٹوئنٹی میچ میں بابر اعظم نے 15 چوکے لگائے ہیں جبکہ کوہلی اب تک سب سے زیادہ 11 چوکے لگا پائے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی میں بابر اعظم بطور کپتان اور بیٹس مین سینچری بنا چکے ہیں، لیکن کوہلی ابھی تک ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں سینچری بنانے میں ناکام رہے ہیں۔

تاہم  کوہلی ابھی بھی کچھ میدان میں بابر سے آگے ہیں، لیکن بابرجب تک کوہلی جتنے میچز کھیل چکے ہوں گے اس وقت وہ ان میں سے بھی کئی ریکارڈ اپنے نام کرچکے ہوں گے۔

یاد رہے بابر اعظم نے آئی سی سی کے کرائے گئے پول میں ’’کنگ آف کور ڈرائیو‘‘ میں بھی بھارتی کپتان کوہلی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہرایا تھا۔

بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 63 میچ کھیل رکھے ہیں، انہوں نے 47.52 کی اوسط سے 2 ہزار 281 رنز بنا رکھے ہیں۔


متعلقہ خبریں