تیل و بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا،سیلز ٹیکس استشنیٰ کم ہوگا: شوکت ترین

ای سی سی: کامیاب اوور سیز پروگرام اور رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیل اور بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گا لیکن یہ اضافہ آئی ایم ایف کی مرضی کے مطابق نہیں ہوگا۔

پاکستان کے آئی ایم ایف سے معاملات طے پا گئے،شوکت ترین

ہم نیوز کے مطابق مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ آئی ایم ایف نے کہا کہ آپ کو 600 ارب کا پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیویز (پی ڈی ایل) رکھنا ہو گا لیکن ہم نے کہا کہ پی ڈی ایل 600 ارب رکھنے کا مطالبہ نہیں مانتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایل کے مسئلے پر کافی بحث ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایل بڑھنے سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نظرآئے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیویز میں اضافے کا بھی کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں بھی ہم نے رعایت لی۔

ٹماٹر، چینی، انڈے، بجلی، دالیں اور چاول سمیت 25 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ آئی ایم ایف سے بہت مشکل مذاکرات تھے، ہم اپنے مؤقف پر قائم رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں گروتھ ہماری 5 فیصد ہو گی۔

پاکستان میں مہنگائی کا 70 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، رپورٹ

ہم نیوز کے مطابق شوکت ترین نے واضح طور پر کہا کہ سیلز ٹیک استشنیٰ کم ہو گا مگر سارا نہیں ہو گا۔


متعلقہ خبریں