وزیر اعظم: پارٹی رہنماؤں کو عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی ہدایت

کابینہ ڈویژن نے عمران خان کو بطور وزیراعظم ڈی نوٹیفائی کردیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو عوامی رابطہ مہم فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

پنجاب میں شہروں کے میئر کا انتخاب براہ راست ہو گا

ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ وزیراعظم نے یہ ہدایت وزیراعظم عمران خان نے اپنی زیر صدارت منعقدہ پارٹی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں کی ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے منعقدہ اجلاس میں ملک کی سیاسی، معاشی اور موجودہ مجموعی صورتحال پر غور و خوص کیا گیا۔

اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں، این اے 133 میں ہونے والے ضمنی الیکشن اور کالعدم تنظیم کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر شرکا کو بریفنگ دی گئی۔

حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

ذرائع کے  مطابق شرکائے اجلاس کو پارٹی کے تنظیمی امور سے آگاہ کیا گیا اور انہیں کالعدم تنظیم سے ہونے والے مذاکرات کی بابت بھی آگاہی دی گئی۔

ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ اجلاس میں وزیر اعظم نے رحمت للعالمینﷺ اتھارٹی سے متعلق کورکمیٹی کو تفصیلی طور سے آگاہ کیا۔

پیپلزپارٹی کا حکومت اور کالعدم تنظیم کے معاہدے کومنظرعام پر لانے کا مطالبہ

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے عوام کے لیے ریلیف پیکیج پر شرکا کو اعتماد میں لیا اور پارٹی امور پر اراکین سے مشاورت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق حکمت عملی پر بھی مشاورت کی۔


متعلقہ خبریں