اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کورکمیٹی کا اجلاس آج شام 4 بجے منعقدہ ہو گا۔
ہم نیوز نے اس ضمن میں انتہائی ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ملک کی سیاسی اور موجودہ صورتحال پر غور و خوص ہو گا۔
ذمہ دار ذائع کے مطابق اجلاس میں کالعدم تنظیم کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر کورکمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان مختلف قومی امور پر کورکمیٹی کو اعتماد میں لیں گے۔ اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال پر کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
ہم نیوز کے مطابق بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر بھی کورکمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارٹی کے تنظیمی امور پر بھی کور کمیٹی کو آگاہ کیا جائے گا۔