آریان خان کی ضمانت اداکارہ جوہی چاؤلہ نے دی

آریان خان کی ضمانت جوہی چاؤلہ نے دی

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان کے بیٹے آریان خان کی ضمانت ممتاز اداکارہ جوہی چاؤلہ نے دی ہے اور انہوں نے ہی ان کے ضمانتی مچلکوں پر دستخط کیے ہیں۔

بالی ووڈ اداکار کے بیٹے آریان خان کی ضمانت منظور

بھارت کے مؤقر اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق جوہی چاؤلہ نے آریان خان کی ضمانت منظوری کو بڑا ریلیف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب ہمارا بچہ گھر آجائے گا۔

اخبار کے مطابق آریان خان کی ضمانت دینے کے لیے جوہی چاؤلہ جمعہ کے دن عدالت میں موجود تھیں اور انہوں نے ایک لاکھ بھارتی روپوں کے ضمانتی مچلکوں پر دستخط کیے۔ اس طرح وہ آریان خان کی ضامن بنیں۔

آریان خان کا جیل میں بسکٹ پر گزارا

آریان خان کے وکیل ستیش مان شیندے کا کہنا ہے کہ جوہی چاولہ آریان کو بچپن سے جانتی ہیں کیونکہ وہ ان کے والد کے ساتھ پیشہ ورانہ طور پر وابستہ رہی ہیں۔

آریان خان کی گرفتاری، شوبز شخصیات کے بچوں کا بھارت چھوڑنے کا فیصلہ؟

واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور جوہی چاؤلہ نے ایک ساتھ کئی فلموں میں کام کیا ہے اور وہ ایک دوسرے کے اچھے دوست کہلائے جاتے ہیں۔


متعلقہ خبریں