اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے استفسار کیا ہے کہ ان ہنگاموں کے دوران پولیس کے جو جوان شہید ہوئے ہیں ان کا حساب کون دے گا؟ انہوں نے کہا کہ مظاہرین نے پولیس پر کلاشنکوفوں سے سیدھی گولیاں چلائیں۔
پرتشدد مظاہرین خبردار! بس بہت ہو گیا، اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیا جائیگا: شیخ رشید
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے پوچھا کہ پاکستان کو نقصان پہنچا کر اسلام کی کون سے خدمت کی جا رہی ہے؟ انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستان کے خلاف عالمی پابندیاں لگانے کی سازش ہو رہی ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ جو حالات پیدا کیے گئے ہیں ان سے مظاہرین اور حکومت دونوں کا نقصان ہو گا تاہم ان کا کہنا تھا کہ بات آگے بڑھی تو جو سڑکوں پر ہیں انہی کا نقصان زیادہ ہو گا۔
سڑکیں خالی ہونے تک مذاکرات نہیں ہو سکتے، فواد چودھری
شیخ رشید احمد نے انکشاف کیا کہ ہم نے پولیس کو وہ اختیارات نہیں دیے جو وہ ہم سے مانگ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت جھکے گی نہ یرغمال بنے گی۔
ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے واضح طور پر کہا کہ ریاست کی رٹ قائم کی جائے گی اور مظاہرین کو ہر صورت میں روکا جائے گا۔
فرانسیسی سفیر کو نہیں نکال سکتے، شیخ رشید
شیخ رشید احمد نے مشورہ دیا کہ کالعدم جماعت سیاسی کردار ادا کرے، الیکشن کمیشن نے اس پر پابندی نہیں لگائی ہے۔