شہباز گل پی ٹی وی انتظامیہ پر برہم، عقل کے ناخن لینے کا مشورہ دیدیا

آپ دباؤ کا شکار ہیں، اپنا دماغی توازن کھو چکے ہیں: شہبازگل کی بلاول پر تنقید

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے پی ٹی وی انتظامیہ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ کتنی بار شعیب اختر کو آف ایئر کرنا ہے؟

کیا پی ٹی وی والوں کا دماغ گھوم گیا ہے ؟ شعیب اختر

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہی ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے پی ٹی وی انتظامیہ کو عقل کے ناخن لینے کا بھی مشورہ دیا ہے۔

شعیب اختر سے بدتمیزی، اداکار بھی قومی ہیرو کے حق میں بول پڑے

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کیا ہو گیا ہے آپ کو؟ شعیب تو پہلے ہی استعفیٰ دے چکا ہے تو کتنی بار شعیب اختر کو آف ایئر کرنا ہے آپ نے؟

شعیب اختر سے بدتمیزی، وفاقی وزرا بھی میدان میں آ گئے

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے پی ٹی وی انتظامیہ سے کہا ہے کہ کوئی عقل کے ناخن لیں۔


متعلقہ خبریں