اسلام آباد: وزارت داخلہ نے پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جبکہ پنجاب حکومت نے صوبے کے 8 اضلاع میں رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں رینجرز کو 2 ماہ کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور سمیت پنجاب بھر میں 60 دن کے لیے رینجرز تعینات،نوٹی فی کیشن جاری
دوسری جانب محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے کے 8 اضلاع میں رینجرز کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور جن 8 اضلاع میں رینجرز اہلکار اپنے فرائض سر انجام دیں گے ان میں لاہور، راولپنڈی، جہلم، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، چکوال، گجرات، فیصل آباد شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنی پریس کانفرنس میں پنجاب میں دو ماہ کے لیے رینجرز کی تعیناتی کا اعلان کیا تھا۔