اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 7 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے جب کہ 15 کی قیمتوں میں استحکام پایا گیا ہے۔ یہ دعویٰ وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت منعقدہ نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔
گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافہ
ہم نیوز کے مطابق مشیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت منعقدہ نیشنل پرائس مانٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزرا، مشیران اور معاونین خصوصی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی سیکریٹری خزانہ نے شرکا کو ملک میں مہنگائی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ دوان بریفنگ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.38 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
وفاقی سیکریٹری خزانہ نے شرکائے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس وقت 20 کلو آٹے کا تھیلا 1100 روپے میں دستیاب ہے۔
گھی، ٹماٹر،گوشت، آلو اور دال ماش سمیت 29 اشیاکی قیمتوں میں اضافہ
وفاقی مشیر خزانہ شوکت ترین نے اس موقع پر سندھ میں دیگر صوبوں کی نسبت آٹا مہنگا فروخت ہونے پر اظہار تشویش کیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میں فوری طور پر اقدامات اٹھائیں۔
نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے شرکا کو چیف سیکریٹری پنجاب نے بتایا کہ صوبے میں گنے کی کرشنگ کے سیزن کا آغاز 15 نومبر سے ہورہا ہے۔
پاکستان میں مہنگائی کا 70 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، رپورٹ
ہم نیوز کے مطابق وفاقی مشیر خزانہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی گنے کی امدادی قیمت کے حوالے سے بھی فوری اقدامات کیے جائیں اور اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ سندھ میں گنے کی کرشنگ کا سیزن وقت پر شروع ہو۔