سوڈان میں فوجی بغاوت،وزیر اعظم عبداللہ ہمدوک گھر میں نظر بند


سوڈان میں فوجی بغاوت کے بعد وزیر اعظم عبداللہ ہمدوک گھر میں نظر بند کیے جا چکے ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق سوڈانی کابینہ کے 4وزرا اورحکمراں خود مختار کونسل کارکن بھی گرفتار ہیں، سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں انٹرنیٹ سروس منقطع ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق صنعتی وزیر کو بھی حراست میں لیا جا چکا ہے کیونکہ انہوں نے حراست سے چند لمحہ پہلے ہی ٹویٹ کی تھی کہ فوجی ان کے گھر کے باہر موجود ہیں۔

سوڈانی جمہوریت حامی گروپ کا کہنا ہے کہ عوام فوجی بغاوت کے خلاف سڑکوں پر نکلیں۔


متعلقہ خبریں