پاک بھارت کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتانوں کی کارکردگی پر ایک نظر


پاک بھارت کرکٹ ٹیم کے کپتانوں کی کارکردگی انہیں دوسرے کرکٹرز پر سبقت دلاتی ہے ان کی کارکردگی پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں صرف ایک روز باقی رہ گیا۔ پاکستانی ٹیم کے قائد بابر اعظم اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی سب کی توجہ کا مرکز ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی میں سے ایک سیر تو دوسرا سوا سیر ہے۔ اگر ایک کی اسٹریٹ ڈرائیو کمال ہے تو دوسرے کی کور ڈرائیو ایسی کے آپ کا بار بار دیکھنے کو دل کرے۔

بابر اعظم اور ویرات کوہلی اپنی اپنی ٹیم کا نہ صرف مضبوط ستون ہیں بلکہ میچ ونر پلیئرز بھی ہیں۔ کم میچز میں بہترین اوسط، رنز اور سنچریاں بنانے میں بابر اعظم کا کوئی جوڑ نہیں لیکن مجموعی طور پر بھارتی کپتان، پاکستانی قائد سے کچھ درجے آگے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نےبابر اعظم کی بیٹنگ پریکٹس کی ویڈیو جاری کردی

بابر اعظم نے 61 بین الاقوامی میچز میں 47 کی اوسط سے 22 سو سے زائد رنز اسکور کر رکھے ہیں اور انہیں محدود فارمیٹ میں تیز ترین 7 ہزار رنز بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان نے یہ کارنامہ 127 اننگز میں سرانجام دیا جبکہ ویرات کوہلی کو 7 ہزار رنز تک پہنچنے کے لیے 212 اننگز کھیلنا پڑیں۔

بابر اعظم کو مختصر فارمیٹ میں سنچری بنانے کا اعزاز حاصل ہے لیکن بھارتی کپتان 90 میچز کھیل کر بھی سنچری اسکور نہیں کر سکے تاہم اب ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں دونوں کھلاڑی پہلی بار ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گے۔


متعلقہ خبریں