ٹی 20 ورلڈکپ میں کوہلی کتنی بار پاکستانی بولرز کا نشانہ بنے ؟


ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ساتواں ایڈیشن متحدہ عرب امارات اور عمان میں شروع ہو چکا ہے، لیکن سب کو جس میچ کا انتظار ہے وہ 24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، جو پاک بھارت ٹاکرا ہو گا۔

گو کہ پاکستان ورلڈ کپ میں کبھی بھی بھارت کو شکست نہیں دی سکا لیکن پاکستانی شائقین نے بھی ہمت نہیں ہاری، اور اس بار بھی وہ اپنے کھلاڑیوں کا بھارت کو شکست دینے کے لیے میدان میں اترنے کا انتظار کر رہے ہیں۔

ان سب میں ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستانی بولرز بھارت کے کپتان کو بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مقابلوں میں ایک بار بھی آؤٹ نہیں کر سکے۔
ویرات کوہلی نے 3 ورلڈکپ مقابلوں میں پاکستانی بولرز کا سامنا کیا اور وہ ہر بار اپنی ٹیم کو فاتح بنانے تک ناٹ آوٹ رہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت میچ جن میں کھلاڑی لڑتے لڑتے رہ گئے

ویرات کوہلی نے 2012 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پہلی بار پاکستانی بولرزکا سامنا کیا، جس میں انہوں نے 78 رنز بنائے اور ٹیم کو جتوانے میں کامیاب رہے۔

دوسری بار 2014 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ویرات کوہلی کا سامنا پاکستانی بولرز سے ہوا جہاں انہوں نے 130 بناتے ہوئے آسانی سے پاکستانیوں کو شکست دے دی۔

2016 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ویرات کوہلی ایک بار پھر میدان سے ناٹ آوٹ ہی واپس گئے اور اپنی ٹیم کے لیے 55 رنز بنائے۔


متعلقہ خبریں