مودی کی تصویر کیخلاف شہری کا عدالت سے رجوع

مودی کی تصویر کیخلاف شہری کا عدالت سے رجوع

نئی دہلی: بھارت میں کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ پر نریندر مودی کی تصویر کے خلاف شہری نے عدالت سے رجوع کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 62 سالہ بھارتی شہری پیٹر ایم نے کورونا سرٹیفکیٹ پر مودی کی تصویر کے خلاف کیرالہ عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے مودی کی تصویر کے خلاف اعتراض اٹھا دیا۔

بھارتی شہری نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ کورونا ویکسین کا نیا سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے جس پر مودی کی تصویر موجود نہ ہو کیونکہ سرٹیفکیٹ پر مودی کی تصویر اس کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

پیٹر ایم نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ سرٹیفکیٹ پر مودی کی تصویر شہریوں کے نجی معاملات میں مداخلت ہے جو غیر آئینی عمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امیتابھ بچن نے 13 برس سے دور بیٹی کو باپ سے ملوا دیا

شہری نے بھارتی وزیر اعظم سے اپنی تصویر ویکسین سرٹیفکیٹ سے فوری ہٹانے کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک شرمناک فعل ہے۔ نہ مودی پہلے وزیر اعظم ہیں اور نہ ہی یہ کوئی پہلی ویکسین مہم ہے۔

بھارتی شہری نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ کورونا ویکسین پروگرام کو ون مین شو کی طرح پیش کیا جا رہا ہے اور یہ وزیر اعظم کا پروپیگنڈا ٹول ہے۔


متعلقہ خبریں