کامیڈی کے بےتاج بادشاہ عمر شریف اس دنیا سے چلے گئے لیکن ان کی یادیں پیچھے رہ گئیں۔
مرحوم عمر شریف کی اہلیہ نے 12 ربیع الاول کی مناسب سے اپنے شوہر کی ایک ویڈیو مداحوں کے ساتھ شئیر کی ہے، جس میں وہ خوب سرور میں ڈوب کر نعتِ رسول مقبول ﷺ پڑھ رہے ہیں ہے۔
View this post on Instagram
نعت سننے کے بعد دنیا بھر میں موجود عمر شریف کے لاکھوں مداح ایک بار پھر غمگین ہو گئے ہیں۔
واضح رہےکہ لیجنڈ اداکار، کامیڈی اور اسٹیج کے بے تاج بادشاہ عمر شریف رواں ماہ 2 اکتوبر کوجرمنی کے اسپتال میں خالق حقیقی سے جا ملے۔