نہ ڈولی نہ گھوڑی ، دلہا دلہن دیگچے میں شادی کرنے نکل پڑے


بھارت میں طوفانی بارشوں سے تباہی کا سلسلہ جاری ہے، علاقوں میں کھڑے پانی نے لوگوں کو گھروں میں رہنے پر مجبور کر دیا ہے۔

لیکن ایک جوڑا ہے جسے یہ پانی اپنے شادی ہال پہنچنے سے نہ روک سکا۔

بھارتی ریاست کیرالہ میں جوڑے نے اپنی شادی کی تقریب میں پہنچنے کے لیے مندر کے ایک بڑے دیگچے میں سوار ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں طوفانی بارشوں سے 22 افراد ہلاک، گھر بھی دریا میں بہہ گیا

جوڑے نے مندر سے لیے اس دیگچے کو کشتی کے طور پر استعمال کیا اور اسے دھکیلنے کے لیے 2 افراد کی مدد لی۔ جس کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دلہا دلہن دونوں کا تعلق ہیلتھ کئیر سیکٹر سے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ان کی شادی ایسے ہو گی۔

کیرالہ میں موسلا دھار  سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی ہے، گزشتہ روز کیرالہ میں ہی ایک گھر کے دریا میں غائب ہونے کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔


14 سیکنڈ کی اس ویڈیو میں شہریوں کے خوف سے چیخنے کی آوازیں بھی سنی جا سکتی ہیں۔ حکام کی جانب سے بھارتی فوج اور بحریہ  بھی رہائشیوں کے لیے ریسکیو مشن انجام دینے کے لیے تعینات ہیں۔

کیرالہ کو اس سے پہلے 2018 میں صدی کے بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس میں 400 افراد ہلاک جبکہ دو لاکھ سے زائد بے گھر ہو گئے تھے۔

 


متعلقہ خبریں