ایک بار پھر، سام سنگ آگے ایپل پیچھے


دنیا بھر میں موبائل فونز کی فروخت کی دوڑ میں ایک بار پھر سام سنگ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

2021 کی تیسری سہ ماہی میں بھی جنوبی کوریا کی کمپنی سام سنگ دنیا میں سب سے زیادہ اسمارٹ فونز فروخت کرنے والی کمپنی رہی۔

رپورٹ کے مطابق پچھلی بار کی طرح رواں سال کی تیسری اس سہ ماہی میں بھی سام سنگ کا مارکیٹ شیئر 23 فیصد رہا۔ جبکہ ایپل کے شئیرز میں 3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جس کے امریکی کمپنی چینی کمپنی شیاؤمی  سے آگے نکلنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہواوے نے اسمارٹ فونز کی فروخت میں سام سنگ، ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا

ایپل کا جولائی سے ستمبر تک اسمارٹ فونز مارکیٹ میں شیئر 15 فیصد رہا جو گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں 3 فیصد بہتر ہے۔

شیاؤمی صرف 1 فیصد کی وجہ سے ایپل کے بعد یعنی تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ جبکہ ویوو اور اوپو چوتھے اور 5 ویں نمبر پر رہے جن کا مارکیٹ شیئر 10۔ 10 فیصد ہے۔

2021 کی تیسری سہ ماہی کے دوران عالمی سطح پر اسمارٹ فونز کی فروخت میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 6 فیصد کم رہی۔


متعلقہ خبریں